عید قرباں پر مکھیوں ، مچھروں، کیڑے مکوڑوں کو کیسے دور رکھا جائے
عید قربان پر گھریلو ذمہ داریوں کا بوجھ دگنا ہوجاتا ہے۔ ایک طرف نت نئے پکوانوں کی تیاریاں کرنا ہوتی ہیں تو دوسری طرف قربانی کا اہتمام بھی کرنا ہوتا ہے۔
عید قربان پر گھریلو ذمہ داریوں کا بوجھ خواہ کتنا ہی زیادہ ہو، گھر کی صفائی ستھرائی کے پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ذراسے غفلت سے کئی بیماریاں گھر کا راستہ دیکھ سکتی ہیں۔
”نا بالغ افراد“عیدالاضحی پر ریلیزکے لیے تیار، فلم کا ٹریلر جاری
اگر تھوڑی سی احتیاط کر لی جائے توگھر کو صاف ستھرا جا سکتا ہے۔
جیسے ہی گھر میں گوشت کی آمد شروع ہوتی ہے، مکھیوں ، مچھروں اور دیگر حشرات الارض کی تو جیسےموجیں ہی لگ جاتی ہیں۔
حشرات الارض کے سونامی سے بچنے کے لیے ماہرین نے چند حیرت انگیز مگرسادہ طریقے تجویز کیے ہیں۔ ان کے استعمال سے آپ کیڑے مکوڑوں ، یا چیونٹیوں سے با آسانی نجات حاصل کرسکتی ہیں۔
ان سے بچنے کے لیے باورچی کھانے کے دروازے پر پودینے کی گڈی لگا دیں۔
اس کے علاوہ باورچی کھانے میں دو اگر بتیوں کو جلادیا جائے، تو ان کی خوشبو سے بھی حشرات الارض کی آمد میں رکاوٹ ہو جائے گی۔
اسی طرح چیونٹیوں کے بل اور آمدورفت کے راستے میں آٹا ڈالنے سے بھی کافی مدد مل سکتی ہے۔
چیونٹیاں اور دوسرے حشرات الارض کو بھگانے کے لیے سرکے کا استعمال کار گر سمجھا جاتا ہے۔ سفید سرکے کوپانی میں ملائیں اور اسے اسپرے مشین کی مدد سے گھر کے ان مقامات میں چھڑکیں، جہاں پر کیڑوں کی آمد یا بہتات ہو۔ سرکے سے ملے پانی کے چھڑکاؤ کی بو چیونٹیوں کو بھگانے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔
لیمن اور مالٹے کا رس پانی میں نچوڑیں۔ اسے اسپرے بوتل میں ڈالیں اور گھروں کے اندر اور باورچی خانے میں اس کا چھڑکاؤ کریں۔ اس سے گھرکے اندر بھینی بھینی خوشبو بھی پھیلے گی اور کیڑے مکوڑے بھاگ کھڑے ہوں گے۔
Comments are closed on this story.