Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیلے کو دوہفتے تک تازہ رکھنے کا آسان طریقہ

زیادہ تر لوگ انہیں باورچی خانے میں غلط جگہ پر اسٹور کردیتے ہیں
شائع 15 جون 2024 10:55am

کیلے خریدنے کے چند دن بعد ہی خراب اور بے رنگ ہو جاتے ہیں ،اور بعض اوقات بلکل کھانے کے قابل نہیں رہتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ انہیں ڈسٹ بن میں پھینکنے سے روکنے کے لئے جلدی سے کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

تاہم ، پیسے بچانے اور کھانے کو ضائع کرنے کے چانس کو کم کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے، کیونکہ زیادہ تر لوگ اپنے کیلے باورچی خانے میں غلط جگہ پر اسٹور کردیتے ہیں۔

اگر کیلے فریج میں رکھے جائیں تو پیلے اور تازہ رہیں گے۔

اکثر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ کیلے کو فریج میں محفوظ نہیں کیا جاسکتا ہے، لیکن اس پھل کو کم درجہ حرارت پر اسٹور کرنے سے پکنے کا عمل مکمل طور پر رک جائے گا اور وہ تازہ رہیں گے۔

کیلے کے چھلکے اگر فریج میں صرف چند دنوں کے لئے رکھے جائیں تو پیلے رہیں گے، لیکن زیادہ دن تک رکھنے پر بالآخر سیاہ ہوجائیں گے ، لیکن پھر بھی کھانے کے قابل ہوں گے۔

سیاہ چھلکے کے اندر کا پھل تازہ اور ذائقہ میں بہتررہے گا۔ خریدنے کے بعد بھی وہ تقریبا دو ہفتوں تک کھانے کے لئے اچھے ہوں گے۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ صرف پیلے اور پکے ہوئے کیلے فریج میں رکھیں کیونکہ ٹھنڈک میں اسٹور کرنے پر سبز کیلے پیلے نہیں ہوسکیں گے۔اور وہ کچے ہی رہیں گے۔

کیلے کو فریج میں رکھنا دوسرے پھلوں کے ساتھ رکھنے سے بہتر ہوتا ہے، کیونکہ زیادہ تر پھل ایتھیلین گیس نامی گروتھ ہارمون پیدا کرتے ہیں اور جب انہیں ایک ساتھ رکھا جاتا ہے، تو ایتھیلین گیس کی مقدار پیدا ہونے سے پھل تیزی سے خراب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

فریج میں کیلے دوسرے پھلوں سے الگ رہیں گے توان کی عمر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔