Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیوی کا سابق منگیتر کورنگی کے صابر حسین کا قاتل نکلا

شاہ نواز اپنی سابق منگیتر کو بھی زخمی کرچکا ہے، سی ٹی ڈی کے ترجمان کا بیان
اپ ڈیٹ 15 جون 2024 08:35pm

انسدادِ دہشت گردی کے محکمے (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شاہ نواز کراچی کے علاقے کورنگی میں 9 جون کو ہونے والی قتل کی ایک واردات میں ملوث ہے۔

پیٹرول پمپ پر سکیورٹی گارڈ سے گولی چل گئی، 4 سالہ بچہ جاں بحق

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ شاہ نواز نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر صابر حسین کو قتل کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مقتول صابر حسین نے ملزم کی منگیتر کو بھگاکر شادی کی تھی۔ ملزم اپنی سابق منگیتر کو بھی زخمی کرچکا ہے۔

CTD

MURDER IN KORANGI

SABIR HUSSAIN

SHAH NAWAZ