بجٹ کے بعد سول پینلز کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی
سولر پینل ہی انرجی کے حصول کا سستا زریعہ ہے
رواں سال سولر پینل کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی۔ حکومت کی جانب رعایت کی صورت میں قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی کا امکان ہے۔
پشاور میں سولر پینل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری۔ سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت سولر پینل کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی آئی جبکہ حکومت کی جانب رعایت کی صورت میں قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی آسکتی ہے۔
شہری بھی سولر پینل کی قیمتوں میں کمی پر خوش ہیں، کہتے ہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب یہ غریب کے بس کی بات نہیں رہی ۔ایسے میں سولر پینل ہی انرجی کے حصول کا سستا زریعہ ہے۔
پشاور میں اچھے سولر پینل لگانے پر تقریبا 7 لاکھ روپے تک کا خرچہ آتا ہے تاہم ونڈر کے مطابق اس میں مزید کمی کا امکان ہے۔
peshawar
Solar Panel Price
مقبول ترین
Comments are closed on this story.