Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میگا ایونٹ سے پاکستان کے باہر ہونے پر شاہد آفریدی ’بابر اعظم‘ پر برس پڑے

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو مشورہ بھی دے ڈالا ہے
شائع 15 جون 2024 09:36am
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ شاہد آفریدی
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ شاہد آفریدی

ٹی 20 ورلڈ کا بڑا ایونٹ جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی ٹیمیں شامل تھیں، تاہم اب پاکستان کے ایونٹ سے باہر ہونے پر سابق کھلاڑی شاہد آفریدی پھٹ پڑے ہیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے قبل ناکامیوں کے باوجود بابر اعظم کو کپتانی دی گئی۔

سیلیکشن کمیٹی سے متعلق شاہد آفریدی نے تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کمیٹی نے بابر اعظم کو کپتان کیون بنایا؟ شاہد خان آفریدی کیا اپنے یوٹیوب چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بابر کو دوسری مرتبہ کپتانی لینے کے فیصلے پر نظر ڈالنی چاہیے تھی اور کپتانی نہیں لینی چاہیے تھی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر کپتان اچھا ہو تو شکست دے دوچار ٹیم کو بھی جتوا سکتا ہے، بابر 5 سے 6 ایونٹس میں کپتانی کر چکے ہیں۔

کرکٹ میں 3 اسٹمپس کیوں ہوتے ہیں؟

جبکہ مشورہ دیتے ہوئے بابر اعظم سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر بلے باز کے طور پر اچھی کارکردگی دکھا دہے ہیں، انہیں ویرات کوہلی کی طرح میچ ونر بننا چاہیے۔

کپتان کی سیلیکشن سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کپتانی کے لیے اچھا انتخاب تھے۔

شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی پریس کانفرنس سے متعلق کہا کہ بابر پریزینٹیشن میں کہتے ہیں کہ گیند بازوں نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی، یہ بلیم گیم نہیں ہونا چاہیے، ایک یونٹ کے طور پر بابر کو لیڈ کرنا چاہیے تھا۔

babar azam

Shahid Afridi

ICC T20 World Cup

t20 worldcup 2024