Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلگت بلتستان، کنٹرول لائن کے نزدیک کھلونا بم پھٹنے سے بحق

فیصل کی بہن اور والد زخمی ہوئے، واقعہ ضلع کھرمنگ کے گاؤں ہرگھوسال میں رونما ہوا
شائع 15 جون 2024 09:24am

لائن آف کنٹرول کے نزدیک کارگل سے ملحق گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ کے گاؤں ہرگھوسال میں کھلونا بم پھٹنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بہن اور والد زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی کھرمنگ نے بتایا کہ فیصل کے والد اور بہن گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ کے ایس پی نے بتایا کہ یہ لوگ ہرگھوسال کے رہائشی ہیں۔ فیصل اپنے والد اور بہن کے ساتھ مویشی چرانے قریبی نالے پر گیا تھا۔

ایس پی کھرمنگ کے مطابق فیصل نے کھیلنے کے لیے کھلونا بم جیسے ہی اٹھایا، وہ پھٹ گیا۔ بم پھٹنے سے فیصل موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ والد اور بہن کو معمولی زخم آئے۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے جائے وقوع کا معائنہ کرکے شواہد جمع کیے۔ ایس پی کھرمنگ کو پولیس کو ایسی کوئی چیز نہیں ملی جسے فرانزک جانچ کے لیے بھیجا جاسکے۔

اس علاقے میں چند روز کے دوران کھلونا بم پھٹنے کے 6 واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں۔

ایل او سی : کنٹرول لائن پر بھارتی بربریت جاری

بھارت کے زیرِ انتظام کارگل اور کھرمنگ بارڈر پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن ہے۔

Line of Control

Cracker blast

BOY MARTYRED

S.P.KHURMANG

HAR GHOSAAL