Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

موسم گرما کی چھٹیوں میں سمندر کا رخ مت کیجئے، کمشنر کراچی کا حکم

کمشنر کراچی نے پابندی کی خلاف ورزی پر پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔
اپ ڈیٹ 15 جون 2024 09:30am

سمندر میں طغیانی اور بلند لہروں کی وجہ سے کمشنر کراچی نے آئندہ دو ماہ کے لیے سمندر پر نہانے پر پابندی عائد کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندی کا اطلاق 14 جون سے 13 اگست تک ہوگا جبکہ کمشنر کراچی نے پابندی کی خلاف ورزی پر پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ موسم گرما کے دو ماہ جون اور جولائی میں سمندر میں طغیانی ہوتی ہے جس کے باعث اونچی لہریں بنتی ہیں اور اس عرصے میں شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر کا رخ بھی کرتے ہیں اور متعدد افسوسناک واقعات کی خبریں بھی آتی ہیں۔

متعدد مرتبہ ایسے بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ پابندی کے باوجود شہری سمندر کا رخ کرتے ہیں اور پولیس انہیں روکنے میں ناکام ہوتی ہے۔

karachi