Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوریو چائلڈ اسٹار کی حالیہ تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا

بولڈ لباس کے انتخاب پربھی مداحوں کی ناراضگی
شائع 15 جون 2024 08:47am

یہ آج سے تقریبا دس سال پہلے کی بات ہے، جب 2014 میں ایک خوبصورت اور پیاری بچی پاکستان میں اس وقت سرخیوں میں آئی، جب کمپنی کی جانب سے اوریو کا تعارفی اشتہار جاری کیا گیا، جس میں پاکستانی اداکار فہد مرزا اور ایک پیاری بچی شامل تھی۔

بچی کا نام ڈیلسا مہرا تھا اور اس کا تعلق بھارت سے تھا۔ اوریو کھانے کے دوران ننھی بچی کی اپنے والد کے ساتھ پیاری اور معصومانہ گفتگو کی وجہ سے ناظرین کو یہ اشتہار بہت پسند آیا تھا۔

ہانیہ عامر نے شادی کر لی؟ دونوں ایک دوسرے کے لئے بنائے گئے ہیں؟

حال ہی میں انسٹا گرام پر ڈیلیسا مہرا کی تصاویر سامنے آئی ہیں، جن میں وہ ایک بڑی لڑکی کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے بولڈ لباس کے انتخاب کو بھی مداحوں کی جانب سے ناپسند کیا گیا۔ بہت سے مداحوں نے ان کے حالیہ روپ پر غصے کا اظہار کیا۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ بلاشبہ ایک معصوم اوریو بچی تھی، جو اب ایک بولڈ اور پختہ لڑکی بن چکی ہے، جو بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔

مداح اسے بہت جلدی بڑا ہوتے دیکھ کر حیران رہ گئے۔ وہ اس کے جرات مندانہ لباس کے انتخاب پر بھی ناخوش تھے۔ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ وہ ویسی ہی نظر آ رہی ہیں، جیسی وہ بچپن میں نظر آتی تھیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی خوبصورت شکل کو بھی پسند کیا، لیکن بہت سے غصے میں تھے۔

 m
m

Celebrities

entertainment

lifestyle