Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ تو بدو بدی پارٹ 2 لگ رہا ہے، فیروز خان کی نئی ویڈیو پر صارفین سیخ پا

ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو جیسے تہلکہ ہی مچ گیا
شائع 14 جون 2024 11:54pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

خبروں میں رہنے کا ہنر جتنا بہتر فیروز خان جانتے ہیں شاید ہی کوئی اتنا جانتا ہو۔ معروف پاکستانی اداکار کی اب ایک نئی ویڈیو نے ہر بار کی طرح اس بار بھی صارفین کو سیخ پا کر دیا۔

اداکار فیروز خان کی میوزک کی بی ٹی ایس (Behind The Scene) ویڈیو زیر گردش ہے جس میں ان کے ساتھ پاکستان ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت امین خان کو دیکھا جا سکتا ہے۔

فیروز خان کی سابق اہلیہ کا اداکار کے بارے میں نیا انکشاف

ویڈیو میں فیروز خان کو گلابی رنگ کا کوٹ اور سیاہ پینٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ جنت امین کو لال رنگ کے لباس میں موجود ہیں اور دونوں نے گلاسز بھی پہن رکھے ہیں۔

میوزک ویڈیو میں اداکار ماڈل کے ہمراہ گانے کی لپسنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی نظر سے گزری تو تہلکہ مچ گیا اور تبصروں کی برسات کر دی۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا چہرہ دیکھیں پتہ نہیں کون لوگ ہیں جو اس کو دیکھتے ہیں۔

فیروز خان کی اسرائیل کو دی گئی گالی والی نمبر پلیٹ نے غلط فہمی پیدا کردی

ایک اور صارف نے لکھا کہ بدو بدی پارٹ 2 لگ رہا ہے۔

خیال رہے سال 2020 میں اداکار فیروز خان کی جانب سے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ساتھ ہی انہوں نے اپنی باقی کی زندگی اسلامی طرز اور دعوت تبلیغ میں گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Feroze Khan

Bts video

jannat amin khan