ہوشیار، خبردار! ملک میں معمول سےزیادہ بارشیں کی وارننگ
محکمہ موسمیات نےمون سون کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
محکمہ موسمیات نےمون سون کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ، رپورٹ کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں معمول سےزیادہ بارشیں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب اورزیریں سندھ میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں جبکہ بلوچستان میں بھی معمول سےکچھ زیادہ بارشیں ہو سکتیں ہیں۔
ملک کے دریاؤں میں ممکنہ شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہری علاقوں میں مون سون بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ جبکہ ہندوکش، کوہ سلیمان اور کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں فلیش فلڈنگ کا اندیشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔
Met Office
Weather Updates
EXTREME WEATHER
MET OFFICE DIRECTIVES
SEVERE WEATHER
مقبول ترین
Comments are closed on this story.