Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد : خواتین کو ہراساں کرنے اور پولیس پر حملے کے الزام میں 8 ملزمان گرفتار

ملزمان ریسٹورنٹ میں خواتین کو ہراساں کر رہے تھے، ڈی آئی جی آپریشنز
شائع 14 جون 2024 10:41pm
فوٹو۔۔۔ ٹوئٹر / اسلام آباد پولیس
فوٹو۔۔۔ ٹوئٹر / اسلام آباد پولیس

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق منظم جتھے نے ایک ریسٹورنٹ پر خواتین کو زدوکوب کیا، پولیس کے پہنچنے پر شرپسندوں نے پولیس ملازم کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 15 پر ایک کال موصول ہوئی جس کے ردعمل میں ایس پی سٹی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے، منظم جتھے کی جانب سے ایک ریسٹورنٹ پر خواتین کو زدوکوب کیا جا رہا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ شرپسندوں نے پولیس ملازم کو یرغمال بنانے کی کوشش بھی کی جب کہ شرپسند عناصر کے حملے میں ایس پی سٹی زون خان زیب زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے اسپتال میں زخمی ایس پی سٹی کی عیادت کی۔

واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملزمان ریسٹورنٹ میں خواتین کو ہراساں کر رہے تھے۔