Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کتنے لاکھ جانوروں کی قربانی ہوگی؟

قربانی کے جانوروں کی کھالیں کتنے ارب روپے کی ہونگی، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے تفصیلات بتا دیں
اپ ڈیٹ 15 جون 2024 03:44pm

ملک میں عید الضحی ٰ پر کتنے جانوروں کو قربان کیا جائے گا؟ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے اندازہ لگالیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 68 لاکھ 8 ہزار جانوروں کی قربانی کا اندازہ ہے۔

کراچی سے پاکستان ٹینرز ایسوسی کے اندازے کے مطابق 28 لاکھ گائیں اور 33 لاکھ بکڑے ذبح کیے جائیں گے۔۔۔ 33 لاکھ بکرے اور ساڑھے 28 لاکھ گائیں ذبح کی جائیں گی۔ ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیںوں کے علاوہ 99 ہزار اونٹ بھی نحر کیے جائیں گے۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 85 ہزار بھیڑیں بھی ذبح کی جائیں گی۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے کہا گائے کی کھال 1500 اور بکرے کی کھال 425 روپے رہنے کا اندازہ ہے۔ گائے کی کھالیں 4 ارب 29 کروڑ روپے تک رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ بکرے کی کھالیں 1 ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے تک رہیں گی۔

اندزے کے مطابق جانور مہنگے ہیں جس کی وجہ سے اس سال زیادہ تر لوگ حصہ ڈالنے کو ترجیح دیں گے۔

رواں سال قربانی کے جانوروں کی کھالیں 6 ارب روپے کی ہونگی۔ کیمیکل پروسیسنگ کے بعد کھالوں کی مالیت 18 ارب روپے ہوگی۔ جبکہ چمڑا ویلیو ایڈ ہو کرجیکٹ، جوتا یا کچھ اور بناکر بیچیں تو مالیت 35 ارب روپے تک پہنچےگی۔

Eid ul Azha

CATTLE FOR QURBANI

EID E QURBAAN