Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دو سر والے نایاب سانپ نے چڑیا گھر کے مالک کو ڈس لیا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
شائع 14 جون 2024 09:43pm
تصویر بشکریہ ایم ایس این
تصویر بشکریہ ایم ایس این

دو سروں والے سانپ نے چڑیا گھر کے مالک کو کاٹ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم چڑیا گھر میں 2 سروں والے نایاب سانپ کی ویڈیو ’فاؤنٹین ویلی‘ میں قائم کیے گئے ریپٹائل چڑیا گھر کی ہے، جس میں مالک کو دو سروں والے سانپ سے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اور اسی دوران سانپ چڑیا گھر کے مالک کو کاٹ لیتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ Jay Brewer کی جانب سے گذشتہ ہفتے رینگنے والے جانوروں کے ساتھ چڑیا گھر قائم کیا، اس چڑیا گھر کی ایک ویڈیو جے بریور ’ دو سر والے سانپوں نے مجھے کاٹا’ کے عنوان سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جسے دیکھ کر ان کے فالوورز حیران ہوگئے۔

ویڈیو میں بریور سانپ کو ہاتھ میں لیتے ہوئے اس کا سر تھپتپاتے بھی دیکھے گئے جس دوران انہیں سانپ نے کاٹ لیا جس پر انہوں نے بتایا کہ اس نے مجھے ابھی دو بارہ کاٹا ہے۔

Video Viral

two head snakes

Attacks zookeeper