Aaj News

بدھ, جولائ 03, 2024  
27 Dhul-Hijjah 1445  

امریکا اور آئرلینڈ میچ بارش کی نذر، کیا میچ منسوخ ہو جائےگا؟

امپائرز گراؤنڈ کے دوبارہ معائنے کےبعد فیصلہ کریں گے
شائع 14 جون 2024 08:55pm

میچ منسوخ ہونے کی صورت میں پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوجائے گا۔

فلوریڈا میں لوڈر ہل میں ہونے والا آئرلینڈ اور امریکا کے میچ کا کٹ آف ٹائم بڑھادیا گیا، امپائرز کی جانب سے میچ منسوخ ہونے کا فیصلہ بدل دیا گیا۔

امپائرز گراؤنڈ کے دوبارہ معائنے کےبعد فیصلہ کریں گے، گراؤنڈ کا دوبارہ معائنہ پاکستانی وقت کے مطابق 9:30 پر کیا جائےگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان کیسے پہنچ سکتا ہے؟

آئی سی سی ذرائع کے مطابق آئرلینڈ اور امریکا کا میچ 5-5 اوورز کا ہوگا۔ میچ کے لیے 90 منٹ کا اضافی ٹائم بھی موجود ہوگا۔

میچ منسوخ ہونے پر امریکا اور آئرلینڈ کو 1،1 پوائنٹ مل جائے گا، اور امریکا 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے کےلئے کوالیفائی کرلے گا۔

میچ منسوخ ہونے کی صورت میں پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوجائے گا، پاکستان اپنا آخری پول میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

اگلے مرحلے میں پہنچنے کی پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت ضروری ہے، میچ میں آئرش ٹیم کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہوگی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر

گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی تاہم آج فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا ہے اور بارش کا سلسلہ رکا ہوا ہے جبکہ جمعے کو شدید بارش کی پیشگوئی ضرور ہے لیکن اس کی امکانات اب 70 فیصد ہیں۔

میچ کے دوران دن 12 بجے کے لگ بھگ بارش کا 30 فیصد امکان ہے، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

t20 worldcup 2024