مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ : پاکستان اور کویت فنڈ کے درمیان معاہدہ
وزارت اقتصادی امور اور واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 25 ملین ڈالر کے ذیلی قرضہ کے معاہدے (ایس ایل اے) پر دستخط کر دیے ہیں۔
معاہدے پر جمعہ کو وزارت اقتصادی امور میں دستخط کیے گئے۔ سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے وزارت اقتصادی امور جبکہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے واپڈا کی نمائندگی کی۔
پاکستان میں کویت کے سفیرناصر عبدالرحمان جاسر المطیری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یہ اہم مالی معاونت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے کویت فنڈ کی جانب سے کل 100 ملین امریکی ڈالر قرضہ کی فراہمی کے وعدے کاحصہ ہے۔
واضح رہے کہ کویت فنڈ کی جانب سے مجموعی مالی تعاون چار مساوی قسطوں کے ذریعے فراہم کیا جائیگا جس میں ہر ایک قسط کا حجم 25 ملین امریکی ڈالر ہوگا۔ قرض کا پہلا معاہدہ حکومت پاکستان اور کویت فنڈ کے درمیان 3 جون 2024 کو کویت میں ہوا تھا۔
پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف قرض کیلئے سازگار، لیکن عوامی ردعمل آسکتا ہے، موڈیز
نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا فیصلہ
اے پی پی کے مطابق وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے بتایا کہ مہمند ڈیم بنیادی ڈھانچہ کا ایک منصوبہ ہے جسے متعدد ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد 800 میگاواٹ کی نصب صلاحیت کے ساتھ سالانہ تقریباً 2,862 GWh گیگاواوٹ آورز بجلی پیدا کرنا ہے، جس سے توانائی کی فراہمی کے موجودہ فرق میں نمایاں کمی آئیگی ۔
Comments are closed on this story.