Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحافیوں کے حقوق کے ضامن بنیں گے، جعلی خبروں کے خاتمے کیلئے سب کردار ادا کریں، عطا تارڑ

صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
شائع 14 جون 2024 07:19pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، ہماری کوشش ہوگی کہ صحافیوں کے حقوق کے ضامن بنیں، جعلی خبروں کے خاتمے کیلئے سب کردار ادا کریں۔

اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ صحافی بھائیوں کے مسائل حل کریں گے، پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے، حکومت آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے، جعلی خبروں کے خاتمے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کم ازکم تنخواہ کا فیصلہ صحافیوں پر لاگو ہونا چاہیے، صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

federal government

Attaullah Tarar

Punjab Defamation Bill 2024

Media Workers and Journalists