Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

خانیوال: انتظامیہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی لڑائی، 3 مریض جاں بحق

جاں بحق مریض کے لواحقین نے ٹراما سینٹر میں موجود ڈاکٹر کو بوتلیں ماریں
اپ ڈیٹ 14 جون 2024 10:57pm

اسپتال انتظامیہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا انسانیت سوز سلوک مریضوں کی جانیں لینے لگا ۔ خانیوال اسپتال انتظامیہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی لڑائی مریضوں کی جانیں نگلنے لگی بروقت علاج نا ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی ٹراما سینٹر میں 3 مریض دم توڑ گئے۔

یہ پہلی دفعہ نہیں کہ اسپتال انتظامیہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی وجہ سے جانیں گئیں ہوں اس قبل بھی تحصیل اسپتال پبی میں ڈاکٹرز نے لاوارث مریض کو علاج کے بجائے باہر لٹا دیا۔ مریض تین گھنٹے تک تڑپ تڑپ کر دم توڑگیا تھا ۔

تاہم خانیوال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 سالہ نجمہ النساء، 68 سالہ عمردارز اور 28 سالہ اقبال جاں بحق ہو گئے تھے۔

جاں بحق مریض کے لواحقین کو اپنے پیاروں کے گزر جانے کی اطلاع ملی تو لوحقین نے ٹراما سنٹر میں موجود ڈیوٹی ڈاکٹر محمد اشرف کو بوتلیں ماریں۔

اسلام آباد : خواتین کو ہراساں کرنے اور پولیس پر حملے کے الزام میں 8 ملزمان گرفتار

مریضوں کےلواحقین کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینےکامطالبہ کر دیا ، لواحقین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لے اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج ختم کروائے۔

doctors

rescue 1122