Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت میچ سے کینیڈین گلوکار کیسے کروڑوں کے مالک بن گئے؟

ڈریک اس سے قبل بھی آئی پی ایل کے فائنل میچ میں شرط لگا چکے ہیں۔
اپ ڈیٹ 14 جون 2024 07:11pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

نامور کینیڈین ریپر و گلوکار ڈریک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت پر شرط لگا کر کروڑوں کی رقم اپنے نام کرلی۔

خیال رہے 9 جون کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز بنائے تھے۔ مگر پاکستانی ٹیم ہدف مکمل کرنے میں ناکام رہی تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈریک نے انڈیا پر شرط لگا کر 7 کروڑ روپے اپنے نام کر لیے۔

اس حوالے سے ڈریک کی جانب سے ایک پوسٹ میں دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ انہوں نے بھارت کی جیت پر 5 کروڑ روپے کی شرط لگائی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کی جیت پر ڈریک نے مجموعی طور پر 7 لاکھ 15 ہزار پاؤنڈ (7.58 کروڑ روپے) اور 2 لاکھ 4 ہزار پاؤنڈ (2.16 کروڑ روپے) سٹے کی رقم حاصل کی۔

ڈریک نے ایسا پہلی بار نہیں کیا بلکہ انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں انہوں نے شاہ رخ خان کی فرنچائز ٹیم پر شرط لگا کر 3.73 کروڑ روپے حاصل کیے تھے۔

Pakistan vs India

American rapper

drake

t20 worldcup 2024

bet