Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیرمال، سویاں، بن اور دیگر بیکری آئٹمز پھر سے مہنگے ہونے جارہے ہیں

دکانداروں کا بیکری آئٹمز پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے پر تحفظات کا اظہار
شائع 14 جون 2024 05:14pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وفاقی بجٹ میں شیرمال، سویاں، بن اور دیگر بیکری آئٹمز پر دس فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے پر دکانداروں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر قیمتیں بڑھیں گی اور کسٹمر شکوہ کریں گے۔

بیکری آئٹمز کچھ روز سستے رہے تاہم اب ایک بار پھر مہنگے ہونے جارہے ہیں کیونکہ وفاقی بجٹ میں سویوں، بن، شیرمال سمیت دیگر آئٹمز پر دس فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ ناشتے اور عید پر سب کی من پسند سویوں کی قیمتوں میں اضافے پر شہری حکومت سے نالاں ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ناشتے اور روزہ مرہ استعمال کی اشیاء کے ریٹ کم قیمت رکھے جائیں اور ایسے اقدامات کیے جائیں کہ مہنگائی میں بتدریج کمی آئے۔

بیکری مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق دکانوں پر لگی ریٹ لسٹ پر کچھ روز قبل ہی عملدرآمد شروع ہوا تھا۔ بجٹ کے بعد ایک بار پھر نرخ میں تبدیلی دکانداروں کو بھی ناگوار گزر رہی ہے۔

لاہور میں سویوں کا چھوٹا پیکٹ 150 روپے کے بجائے اب 160 روپے میں فروخت ہوگا۔ بڑا پیکٹ 200 سے بڑھ کر 220 روپے میں ملے گا جبکہ رس کا چھوٹا پیکٹ 130 اور بڑا پیکٹ 250 روپے میں فروخت ہوگا۔

economic crisis

Pakistan Inflation

Budget 2024 25