Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد میں سوتنوں نے مل کر کھانے کا اسٹال لگا لیا

دونوں نے ایک ساتھ فوڈ اسٹال لگانے کا فیصلہ کیا لیکن مجبوری کا رونا نہیں رویا
اپ ڈیٹ 14 جون 2024 05:29pm
تصویر اسکرین شاٹ
تصویر اسکرین شاٹ

حیدرآباد میں سوتنوں نے مہنگائی سے مقابلے کا حل تلاش کرلیا۔

عام طور پر سوتنوں کا ایک ساتھ کام کرنا ناممکن ہوتا ہے مگر حیدرآباد میں موجود 2 سوتن بہنیں بن کر کام میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانے لگیں۔

مہنگائی کے دور میں گھر کا خرچ چلانے کے لیے سوتنوں نے مل کر کاروبار کا آغاز کردیا ہے۔

کاشف نامی شخص کی دونوں بیویوں نے مل کر کھانے کا اسٹال لگایا ہے۔

دونوں سوتنوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے دونوں نے ایک ساتھ فوڈ اسٹال لگانے کا فیصلہ کیا لیکن مجبوری کا رونا نہیں رویا۔

Inflation

Hyderabad

Co Wife

Food Stall