افتخار ٹھاکر نے مرحوم قوی خان کے فلاحی پہلو کا انکشاف کر دیا
مرحوم قوی خان صاحب پاکستانی انٹرٹینمنٹ کی تاریخ کے لیجنڈ ہیں۔ انہوں نے ٹیلی ویژن ، تھیٹر اور سنیما میں بے تحاشہ کام کیا اور وہ ان میں سے ہر ایک میں ماہر تھے۔
انہوں نے کئی دہائیوں تک ملک کی خدمت کی اورگزشتہ سال مارچ میں انتقال کرگئے۔ لیکن وہ اپنے پیچھے لاکھوں مداح چھوڑ گئے ہیں، جو ان کے کام کی وجہ سے ہمیشہ ان سے محبت کریں گے۔
معروف پاکستانی اداکار قوی خان انتقال کر گئے
افتخار ٹھاکر ایک ایسے فنکار ہیں، جنہوں نے انڈسٹری کے تمام لیجنڈز کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ ان میں سے کئی اداکار کے بہت قریب رہے ہیں۔
گذشتہ دنوں وہ ایک پوڈ کاسٹ میں مہمان تھے اور انہوں نے قوی خان کی زندگی کے ان پہلو کے بارے میں بات کی جس کے بارے میں لوگ نہیں جانتے ، انہوں نے قوی خان کی سماجی خدمات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، کس طرح انہوں نے جو فاؤنڈیشن بنائی ہے، وہ برسوں سے پاکستان کی بیٹیوں کی مدد کر رہی ہے۔
افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا کہ ملتان میں قوی صاحب کی فاؤنڈیشن نوجوان لڑکیوں کی شادیوں میں مدد کرتی ہے۔ وہ لڑکیوں کے لئے اچھے جوڑتلاش کرتے ہیں، ان کا جہیز تیار کرتے ہیں اور پھر شادی کے بعد بھی ان کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔
انہوں نےبتایا کہ، گرچہ قویٰ خان صاحب اب ہم میں موجود نہیں ہے، لیکن ان کے جانے کے بعد اس فاؤنڈیشن کے پاس اب بھی اتنے فنڈز موجود ہیں کہ یہ آنے والے کئی سالوں تک اپنا کام جاری رکھ سکتی ہے۔
Comments are closed on this story.