Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کیلئے ملٹری سیل اور عسکری فنڈنگ بحال کی جائے، مسعود خان

چین اور امریکا اور کے درمیان پاکستان پُل کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، فلاڈیلفیا میں خطاب
شائع 14 جون 2024 01:48pm

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کہتے ہیں امریکا اور چین کے درمیان پاکستان پُل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، پاکستان کے لیے غیر ملکی عسکری فنڈنگ اور فارن ملٹری سیل مکمل بحال کی جانی چاہیے

فلاڈیلفیا کی ورلڈ افیئرز کونسل سے خطاب میں مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جوہری ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ ان کے درمیان مذاکرات ہوتے رہنے چاہیے تاکہ معاملات درست ہوں اور خطے میں حقیقی امن کی راہ ہموار ہو۔

واشنگٹن میں متعین پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکا کو مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران ختم کرنے کے لیے اپنا قائدانہ کردار بھرپور قوت کے ساتھ ادا کرنا چاہیے۔

مسعود خان نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات کی امریکا حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ امریکا کو کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کے لیے بھی کوششیں کرنی چاہئیں۔

پاکستانی سفیر برائے امریکا نے مزید کہا کہ امریکا کو جنوبی ایشیا میں امن کی خاطر آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ روس سے خام تیل خریدنے سے قبل امریکا سے مشاورت ہوئی تھی اور پورا معاملہ خوش گوار طور پر طے پایا تھا۔

Masood Khan

WORLD AFFAIRS COUNCIL

AMBASSADOR TO USA