Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بجٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 77 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 76ہزار706کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا
اپ ڈیٹ 14 جون 2024 08:24pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ہوگئی، وفاقی بجٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 830 پوائنٹس اضافے سے مارکیٹ پہلی بار 77 ہزار کا سنگ میل عبور کرگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بجٹ کے دوسرے روز بھی تیزی دیکھی جارہی ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 830 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور کرگئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 76ہزار706 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 3410 پوائنٹس یا 4.69 فیصد اضافے کے بعد 76 ہزار 208 پر پہنچ گیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے مالی سال 25-2024 کا 18ہزار ارب سے زائد حجم کا بجٹ پیش کیا، جس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کے ساتھ ساتھ ملک میں ملازمین کی کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی اور ملک کے دفاعی اخراجات کے لیے 21 سو 22 ارب روپے مختص کیے گئے۔

24 مئی کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔ 15 مئی کو انڈیکس 565 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 96 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 74 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا۔ 10 مئی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا جب ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 427 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

karachi

stock market

pakistan stock exchange

pakistan stocks

Pakistan Stock Exchange (PSX)

PAKISTAN STOCK MARKET