Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

گاڑی میں اے سی کے بٹنوں کا درست استعمال فیول بچا سکتا ہے

ہر وقت اے سی کا کمپریسر آن رکھنا ضروری نہیں
شائع 14 جون 2024 08:00am
تصویر بشکریہ گیٹی امیجز
تصویر بشکریہ گیٹی امیجز

موسم گرما میں ہر کسی کا دل چاہتا ہے کہ وہ ائیرکنڈیشن کی ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہو۔ جبکہ گاڑی کے اندر موجود اے سی کی ہوا بھی آپ کو پرسکون رکھتی ہے۔

لیکن وہیں کار ڈرائیورز زیادہ دیر تک اے سی چلانے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ اس سے ایندھن کا اخراج زیادہ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ بعض صورتوں میں ونڈ اسکرین پر پیدا ہونے والی دھند بھی ڈرائیوروں کو اے سی آن کرنے پر مجبور کردیتی ہے لیکن نتیجہ پھر ایندھن کے خرچ کی صورت میں نکلتا ہے۔

تو ایسے میں کیا کیا جائے کہ گاڑی کا اے سی بھی چلتا رہے اور آپ کے پیسے بھی بچ جائیں۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون ڈرائیور نے اے سی ہیکس سے متعلق چند ٹرکس بتائی ہیں جس سے آپ کے پیسے بھی بچ سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک پر ماسٹر ڈرائیور نامی اکاؤنٹ سے ایک خاتون ڈرائیور کی ویڈیو شئیر کی گئی جس میں انہوں نے گاڑی میں موجود ائیرکنڈیشن کے بٹن کی خصوصیات سے متعلق اہم طریقے بتائے ہیں جسے آپ اپنے اگلے سفر پر استعمال کرسکتے ہیں۔

گاڑی میں موجود اے سی کے بٹنوں کا درست استعمال گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔ ان بٹنوں کے جادوئی کمالات جانتے ہیں۔

عام طور پر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ اے سی بٹن کا استعمال صرف گرمیوں میں ٹھنڈی ہوا کھانے کے لیے ہوتا ہے، لیکن ایسا بالکل نہیں۔ اگر آپ اس ایئر کنڈیشننگ بٹن کو درست طریقے سے استعمال کریں تو فیول کی بچت کرسکتے ہیں۔

@master_driver666

Do you know how to use the car air conditioning buttons?#driving #skills #tips #knowledge #fpy

♬ 原聲 - Master driver - Master driver

خاتون نے ویڈیو میں پریکٹیکل کرتے ہوئے بتایا کہ گرمیوں میں گاڑی میں بیٹھ کر اے سی کے بٹن کو آن کریں، اندرونی لوپ کو کھولیں، جس سے گاڑی کے اندر کولنگ کا عمر بہتر طریقے سے ہوگا اور اے سی کو زیادہ کام بھی نہیں کرنا پڑے گا۔

دوسرا ہیک یہ بتایا کہ سردیوں کے موسم میں گاڑی کا اے سی آن کرنے کے بعد (Outer Loop) بیرونی لوپ کا بٹن کھولیں. یہ طریقہ بھی فیول بچانے کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

سردیوں میں گاڑی کے شیشوں پر دھند ختم کرنے کیلئے بھی اسی لوپ کے بٹن کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Car

Fuel saving tricks

Car Aircondition

simple button