Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا بین الاقوامی بانڈز مارکیٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پاکستان 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالر مالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا
شائع 13 جون 2024 09:43pm

حکومت نے بین الاقوامی بانڈمارکیٹ سے رجوع کرنےکافیصلہ کر لیا۔ پاکستان 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالرمالیت تک کے بانڈزجاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق چینی مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر تک کے پانڈا بانڈز جاری ہونگے، پاکستان 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالرمالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا جبکہ پاکستان ریٹنگ بہتر ہونے پر ایک سال بعد یورو بانڈ بھی جاری کرے گا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سال 2025-26 میں یورو بانڈ کے اجراء کا پلان ہےآئی ایم ایف سے نئے پروگرام کی منظوری کے بعد بانڈزجاری ہونگے، چینی بینکوں سمیت فنانشل مارکیٹ سے رجوع کیا جائے گا جبکہ بانڈزبیرونی قرضوں پرسود کی ادائیگی اور خسارہ پورا کیلئےجاری ہونگے۔

federal government

Prize Bonds