Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرو فیروز: کالج پر مسلح افراد حملہ آور، پرنسپل زخمی

پرنسپل کا بیان بھی سامنے آگیا
شائع 13 جون 2024 08:17pm

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں گورنمنٹ کالج خالدہ آباد پر مسلح افراد نے طالب علم کی پریکٹیکل میں حاضری نہ لگانے پر دھاوا بول دیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں کالج پرنسپل عبدالجبار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ: گاڑی چوری کا الزام، گرفتار ایس ایچ او اور ڈرائیور عدالت میں پیش

کالج پرنسپل نے بتایا کہ طالب علم کی پریکٹیکل میں حاضری نہ لگانے پر حملہ کیا گیا، مجھے سے پریکٹیکل کی حاضری لسٹ بھی چھین لی گئی۔

پرنسپل نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پسٹل اور ڈنڈوں سے حملہ کیاتھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرنسپل کی نشاندہی پر حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Noshehroferoz

Attack on College