Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

واٹس ایپ کا صارفین کی آسانی کیلئے بہترین فیچر لانے کا فیصلہ

اس فیچر کے استعمال کے لیے کیو آر کوڈ کی مدد درکار ہوگی
شائع 13 جون 2024 08:13pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

میٹا کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایک کارآمد فیچر لانے کا فیصلہ کرلیا۔ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس میں ڈیوائسز کے درمیان چیٹ کی ہسٹری کو منتقل کرنا آسان ہوگا۔

wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس میں چیٹ ہسٹری کو ایک موبائل سے دوسری موبائل میں بھیجنے کے لیے کیو آر کوڈ کی مدد درکار ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر دیگر پلیٹ فارمز کے مابین چیٹ ڈیٹا کو منتقل کرنے کے لیے استعمال ہو سکے گا۔ اس کے لیے اب کسی خاص سیکشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

یعنی اینڈرائیڈ میں گوگل ڈرائیو پر ڈیٹا بیک اپ کی ضرورت ختم ہو جائے گی یا اسے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔

WhatsApp

New Feature

Chat History Transfer