Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کا بجٹ : اسمبلی میں حکومتی وزرا اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھا پائی

لاہور:پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی ایوان میں آگئی
شائع 13 جون 2024 06:47pm

پنجاب اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کیا جارہا تھا کہ اس دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور احتجاج کرتے رہے۔

اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں، اس دوران حکومتی ارکان کے بعض افراد نے اپوزیشن ارکان کو سمجھا کر بٹھانے کی کوشش بھی کی تاہم دونوں طرف سے تلخ کلامی ہوگئی جس کے باعث ارکان گھتم گتھا ہوگئے۔

اسی دوران حکومتی وزرا اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھا پائی دیکھی گئی، دووزرااپوزیشن ارکان سے گھتم گھتا ہوگئے جس کے بعد پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی ایوان میں آگئی۔

budget session

punjab budget