Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپ جعلی کنگ ہیں، احمد شہزاد کپتان بابر اعظم پر پھٹ پڑے

سابق کھلاڑی نے بابر اعظم کا پول کھول دیا
شائع 13 جون 2024 06:23pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارتی اور امریکی ٹیم سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم پر آج بھی تنقید کی جارہی ہے۔ وہیں قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی احمد شہزاد نے کپتان بابر اعظم کو جعلی کنگ قرار دے دیا۔

معروف میزبان تابش ہاشمی کے اسپیشل ورلڈ کپ ٹرانمیشن ’ہنسنا منع ہے‘ میں احمد شہزاد اور بابر اعظم کے کرکٹ کے اسٹیٹس (Stats) کا موازنہ ہوا تو احمد شہزاد جذبات میں آگئے۔

اسٹیٹس دیکھ کر تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم احمد شہزاد کو ایک عام کھلاڑی سمجھ رہے تھے مگر وہ اپنے دور کے ایک بہترین بیٹر رہے ہیں۔

اسکرین پر شئیر کیے جانے والے اسٹیٹس پر احمد شہزاد نے کہا کہ میرے 8 برس پرانے اسٹیٹس کا بابر اعظم کے ساتھ موازنہ کیا جا رہا ہے، میرے پرانے اسٹیٹس بابر اعظم کی موجودہ کارکردگی سے بہت زیادہ بہتر ہیں۔

سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ بابر کو ہر صورت میں کپتان ہونے کا اختیار ہے تاہم وہ آج کی مارڈرن کرکٹ میں دنیا سے بہت پیچھے رہ گے، انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے مضبوط سابق کپتانوں کا دو تین سریز کے بعد احتساب ہوا لیکن بابر اعظم کا کسی نے احتساب نہیں لیا۔

احمد شہراد نے بابر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کرکٹ کے اعدادوشمار بہتر کرسکتا تھا لیکن بابر کے اعداد و شمار تو مجھ سے بھی گھٹیا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو پاگل بنایا ہوا ہے، آپ جعلی کنگ ہیں۔

اس کے علاوہ احمد شہزاد نے ڈومیسٹک کرکٹ کی بربادی کا قصور وار بھی بابر اعظم کو ٹھہرایا۔ انہوں نے بتایا کہ بابر نے اپنے دوستوں کو ٹیم میں شامل کرکے ڈومیسٹک کرکٹ کو نقصان پہنچایا۔

babar azam

t20 world cup 2024

ahmed shahzad

stats