Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آن لائن آرڈر کی گئی آئسکریم سے کٹی ہوئی انسانی انگلی برآمد

آئسکریم کو بجائے پھینکنے کے فریزر میں اسٹور کرنے رکھ دیا، صارف
شائع 13 جون 2024 05:41pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

آن لائن آرڈر کی گئی آئسکریم سے انسانی انگلی برآمد ہونے کے بعد تہلکہ مچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آن لائن منگوائی گئی آئسکریم سے ناخن سمیت انسانی انگلی نکلنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے علاقے مالاد میں یہ واقعہ پیش آیا جب 26 سالہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر برینڈن آئسکریم سے لطف اندوز ہو رہے تھے اور اس دوران انہیں اپنے منہ میں کوئی سخت چیز محسوس ہوئی۔ جب انہوں وہ سخت چیز غور سے دیکھی تو معلوم ہوا کہ وہ انسانی انگلی ہے۔

برینڈن کی جانب سے yummo نامی کمپنی کی ایپلیکیشن سے بٹر اسکاچ کون آئسکریم آرڈر کی گئی تھی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر برینڈن نے ویڈیو بھی شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جب وہ آدھی آئسکریم کھا چکے تو ان کے منہ میں کچھ سخت چیز محسوس ہوئی جسے انھوں نے نگلنے کے بجائے منہ سے نکال کر دیکھا تو ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

برینڈن نے بتایا کہ بطور ڈاکٹر وہ فوراً سمجھ گئے کہ منہ میں آنے والی چیز آئسکریم کے بجائے انسانی کٹی انگلی ہے جس پر صاف ناخن بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے اس آئسکریم کو بجائے پھینکنے کے فریزر میں اسٹور کرنے رکھ دیا تا کہ پولیس کو واضح ثبوت فراہم کرسکوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئسکریم کمپنی پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

Ice Cream

ONLINE ORDER

human finger