Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نادیہ خان نے بہروز سبزواری کو ان کے متنازع بیان پر آڑے ہاتھوں لیا

اس طرح کے بیانات سے وہ مختلف پلیٹ فارمز پر زیر بحث آنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، نادیہ خان
شائع 13 جون 2024 04:22pm

حال ہی میں نادیہ خان نے معروف پاکستانی اداکار بہروز سبزواری کو ان کے مسلسل متنازع بیانات پر تنقید کا نشانہ بنایا جو وہ کافی عرصے سے دے رہے ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے بہروز سبز واری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں اپنے تازہ ترین ریمارکس پیش کیےتھے، جس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا تھا۔

ان پرعمران خان کے بہت سے حامیوں نے برہمی کا اظہار کیا، جن میں ساتھی اداکارہ حنا خواجہ بیات بھی شامل ہیں۔

اب نادیہ خان نے ایک شو میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اور دیگر لوگوں کے راز افشا کر رہے ہیں۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے نادیہ خان کا کہنا تھا کہ، مجھے لگتا ہے کہ اگر وہ صرف اپنے بارے میں بات کرتے ہیں تو ٹھیک ہے، جب وہ خواتین کے بارے میں بیانات دیتے ہیں تو مجھے پریشانی ہوتی ہے۔

ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں ، انہوں نے اپنی سابق بہو کے بارے میں بات کی۔ کبھی کبھی وہ دوسری خواتین کے خلاف بات کرتے ہیں، وہ خواتین کو ان کے لباس پر تنقید بھی کرتے ہیں، وہ اس بات پر نظر رکھتے ہیں کہ خواتین کس طرح لباس پہنتی ہیں۔ کبھی کبھی، وہ میرے خلاف بات کرتے ہیں۔ حنا بیات نے اپنے حالیہ وائرل بیان پر ایک شاندار ویڈیو بنائی۔ مجھے واقعی اس کا موقف پسند آیا۔ میرے خیال میں یہ سچ ہے کہ وہ اس طرح کے بیانات کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر زیر بحث آنے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

بہروز سبزواری نے ایک بار نادیہ خان کے بارے میں غلط باتیں کہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نادیہ خان اپنے مارننگ شو میں اپنے مہمانوں کو نیچا دکھاتی تھیں۔

حال ہی میں ایک اور پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اپنی سابق بہو [سائرہ یوسف] کے بارے میں بات کی، جس پر لوگوں نے اعتراض کیا۔ کبھی کبھی وہ میرے بارے میں بات کرتےہیں، کبھی کبھی وہ دوسری عورتوں کے بارے میں بات کرتے ہیں، نادیہ خان نے شکایت کی۔

گزشتہ سال ستمبر میں بہروزسبزواری نے ایک پروگرام میں مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان کے متعلق کہا تھا کہ وہ اداکاروں پر تنقید کرنے سے گریز کریں، کیونکہ وہ بہت محنت کرتے ہیں۔

انہوں نے نادیہ خان پر اعتراض کیا تھا کہ انہوں نے پچھلے چھ سے سات سال ایک چینل پر مارننگ شو کیا ہے اور ہر قسط میں انہوں نے اپنے مہمانوں کی توہین کی ہے۔

ماضی میں بھی سبزواری کو خواتین کے کپڑوں اور انڈسٹری میں خواتین کے بارے میں فیصلہ کن ریمارکس دینے پرتنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ نادیہ خان کی جانب سے سبزواری کے انٹرویو پر ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہیں عمران خان اور انڈسٹری کے دیگر افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle