Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کبری خان کا حقیقت میں جن دیکھنے کا دعوی

کمرے کے اندر کسی کی موجودگی کے احساس نے اداکارہ کو ڈرا دیا
اپ ڈیٹ 13 جون 2024 02:46pm

پاکستان میڈیا انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبری خان نےانکشاف کیا کہ انہوں نے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جن دیکھاتھا۔

اس واقعہ کا ذکر انہوں نے ایک نجی چینل کو د یے گئے انٹرویو میں کیا۔

میں نے کن جاہلوں میں شادی کرلی’ ثانیہ مرزا کپل شرما شو میں بول پڑیں

اپنی زندگی کے خوفناک واقعہ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ، ایک دفعہ وہ اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آزاد کشمیر گئی ہوئی تھی۔

ایک دن وہ کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی تو اچانک انہیں محسوس ہوا کہ کوئی دوسری مخلوق کمرے میں آس پاس موجود ہے۔

کبری خان نے مزید کہا کہ جیسے ہی انہیں کمرے میں کسی کی موجودگی کا احساس ہوا، انہوں نے اپنے فورا موبائیل فون پر سورۃ رحمن اور سورۃالبقرہ کی تلاوت لگا لی تھی۔

بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ کمرے کی دیوار کے نزدیک ایک قبرستان ہے۔ کبری خان پر اس واقعے کا اتنا اثر ہوا ہے کہ اب جب بھی وہ گھر سے نکلتی ہیں تو، اپنے اوپر تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ کر پھونکنا نہیں بھولتی ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity