Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ترجمان دفتر خارجہ کا بیرون ممالک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ کی پابندی کا جواب دینے سے گریز

وزارت داخلہ بتاسکتی ہے، غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کو واپس جانا ہوگا، ہفتہ وار بریفنگ
شائع 13 جون 2024 01:26pm

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بیرونِ ملک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ پر پابندی سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

جمعرات کو دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ بیرون ملک پناہ حاصل کرنے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کے حوالے سے وزارتِ داخلہ ہی کچھ بتاسکتی ہے۔ یہ معاملہ وزارتِ داخلہ سے تعلق رکھتا ہے۔ تفصیلات وزارتِ داخلہ سے حاصل کی جائیں۔

ایک سوال پر ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اردن میں منعقدہ غزہ کانفرنس میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے حکومت کا موقف پیش کیا۔ پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکی اور درندگی کی شدید مذمت کی ہے۔ رواں ہفتہ پاکستان کے لیے خارجہ امور کے حوالے سے بہت اہم تھا۔

ایک سوال کے جواب میں دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے بھارتی ہم منصب کو مبارک باد روایات کا حصہ ہے۔ آپ نے بھارتی وزیر اعظم کا ردِعمل بھی دیکھ لیا۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ نے مصرف میں غزہ کے حوالے سے ڈی ایٹ اجلاس میں شرکت کی۔ دفترِخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے احتساب کا وقت آچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوکرین کے حوالے سے 15 اور 16 جون کو سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان شریک نہیں ہوگا۔

ایک اور سوال پر دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم سب لوگوں کو واپس جانا ہوگا۔

foreign office

Ishaq Dar

mumtaz zehra baloch

CANCELLATION OF PASSPORTS

EGYPT VISIT