کراچی : پولیس موبائل میں آکر پان کی دکان لوٹنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا نکلا
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس موبائل میں آکر پان کی دکان لوٹنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پان کی دکان لوٹنے والا کوئی اور نہیں ڈی ایس پی کا بیٹا نکلا۔
ڈی ایس پی اوربیٹےکوحراست میں لےکرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا ہے۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی اور اس کے بیٹے سے تفتیش کی جارہی ہے، پان کےکیبن پرواردات پرجلدحقائق سامنےلائےجائیں گے۔
واضح رہے کہ گلشن اقبال میں پان کی دکان پر لوٹ مارکی سی سی ٹی وی منظرعام پر آئی تھی، فوٹیج میں پولیس موبائل میں آنے والے ماسک پہنے سادہ لباس افراد کو پان کی دکان میں لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
پولیس نے پان شاپ کے مالک شاہ زیب مغل کی مدعیت میں لوٹ مار کی دفعات کے تحت واردات کی ایف آئی آر درج بھی درج کی تھی۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ فائیو اسٹار پان شاپ کے نام سے میری دکان ہے 2 جون کو 3 افراد سادہ لباس نے دکان کے غلے سے 7 ہزار روپے لوٹے تھے، 12 جون کو پھر رات 11 بجے پولیس موبائل پر سوار سادہ لباس 3 افراد نے 50 ہزار روپے مالیت کے مختلف اقسام کے سگریٹ اور غلے سے 15 ہزار روپے لوٹے اور مجھے پولیس موبائل میں بٹھالیا۔
گلشن چورنگی پہنچ کر میری جیب سے بھی 10 ہزار روپے نکالے اور مجھے مار پیٹ کر موبائل سے اتار دیا اور فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی میڈیا سے گفتگو
گلشن اقبال میں پان کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کے واقعہ پر ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں ہم نے ڈی ایس پی اور اس کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
ایس ایس پی انیل حیدر کا مزید کہنا تھا کہ لزمان کے قبضے سے استعمال ہونے والی پولیس موبائل بھی لے لی ہے جبکہ متاثرہ شہری کی لوٹے جانے والی رقم اور دیگر سامان جلد برآمد کر لیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.