امریکا کی کئی ریاستوں میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی
امریکا کی متعدد ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ فلوریڈا کے جنوبی اور ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ساحلی علاقے میں واقع سوٹا کاؤئنٹی مکمل طور پر ڈوب گئی۔
امریکی ریاست ٹیکساس کو بھی طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔ کئی شہری علاقوں میں پانی کھڑا ہے۔ بعض مقامات پر مکین گھروں میں محصور ہیں۔
میامی میں طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ خراب موسم اور بارش کے باعث سیکڑوں پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ متعدد شہروں میں کاروبارِ زندگی معطل ہے۔ بجلی کی فراہمی میں بھی رخنہ پڑا ہے۔
امدادی اداروں نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ پانی میں گِھرے ہوئے علاقوں کے لیے خصوصی امداد کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ بجلی کی فراہمی میں پیدا ہونے والا تعطل دور کرنے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔
Comments are closed on this story.