Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سولر پینلز کے ساتھ انورٹر اور بیٹریوں کی قیمت میں بھی کمی متوقع، خام مال پر ٹیکس ختم

کن پرزوں پر ٹیکس ختم کیا گیا فنانس بل سے تفصیلات سامنے آگئیں
اپ ڈیٹ 13 جون 2024 01:57pm

حکومت کی جانب سے پیش کردہ آئندہ مالی سال بجٹ 25-2024 میں ملک میں سولرانرجی کے فروغ کے لیے اس کے خام مال پر ٹیکس کی غیر معمولی چھوٹ دی گئی ہے جس کے بعد سولر پینل، سولر انورٹر، سولر بیٹری سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔

فنانس بل میں سولر کی صنعت سے متعلق ان اشیا کی تفصیل دی گئی ہے جن پر ٹیکس صفر کردیا گیا ہے۔ یہ سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹیریوں کی تیاری میں شامل ہونے والے پرزے ہیں۔

ٹیکس کی اس رعایت سے صفر رجسٹرڈ شدہ درآمد کنندگان ہی فائدہ اٹھا سکیں گے لیکن مجموعی طور پر مارکیٹ پر اس کا مثبت اثر ہونے کا امکان ہے۔

جن اشیا پر رعایت دی گئی ہے ان کی تفصیل ذیل ہے۔

سولر سیل مینوفیچکرنگ کی اشیا

فنانس بل کے مطابق حکومت نے بجٹ میں سولر سیل مینوفیکچرنگ کے تقریباً خام مال پر ٹیکس ختم کردیا۔ گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں اس کے خام مال پر 3 فیصد ٹیکس عائد تھا۔ مندرجہ ذیل آلاٹ پر ٹیکس صفر کردیا گیا۔

  • کرسٹل (گروور)
  • ڈیفوژن فرنس
  • اوون
  • ویفرنگ مشین
  • کٹنگ اور شیپنگ مشین سلکان کیلئے
  • سولر گریڈ پولی سیلیکون
  • فاسفائن گیس
  • ایلومینیم اور سلورپیسٹ

سولر پی وی ماڈیولز (پینلز) بنانے میں استعمال ہونے والی اشیا

علاوہ ازیں فنانس بل کے مطابق حکومت نے سولر پی وی ماڈیولز (پینلز) کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینوں اور آلات پر بھی ٹیکس صفر کردیا۔

حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے ایئر یا گیس کمپریسرز پر عائد 16 فیصد اور الیکٹرک ہیٹنگ ریزسٹرز پر 20 فیصد عائد درآمدی ٹیکس بھی ختم کردیا۔

مزید جن اشیا پر ٹیکس صفر کیا گیا ہے وہ یہ ہیں:

  • سورج سمیلیٹر
  • گلاس لفٹر
  • ٹیبرسٹرنگر
  • ہائی اسپیڈ لے اپ روبوٹ کے ساتھ اسٹیشن
  • موٹرائزڈ وژیل انسپیکشن
  • بزنسنگ سے قبل بفر
  • ملٹی اسٹیشن فار بزنسنگ
  • سینٹر کنویئر ویژل انسپیکشن
  • خودکار ان لائن فریمنگ مشین
  • ہائی پوٹ ٹیسٹ مشین
  • ایوا/بلیک شیٹ، کاٹنے کا آلہ
  • ایئر یا گیس کمپریس

سولر انورٹر کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیا

اسی طرح حکومت نے سولر انورٹر کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشین یا آلات پر بھی ٹیکس صفر کردیا۔ گزشتہ مالی سال میں اسی کیٹیگری کی سولڈر پوٹ پر سولڈر کلیننگ آلات 20 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا۔ مندرجہ ذیل آلات یا مشین پر ٹیکس صفر کردیا گیا ہے۔

  • سولڈر پیسٹ اسکرین
  • ایس ایم ٹی پک اینڈ پلیس
  • ویو سولڈرنگ مشین
  • پی سی بی کنویئر بیلٹ
  • ایس ایم ٹی ورک اسٹیشن
  • سولڈر پوٹ
  • سولڈر کی صفائی کے آلات
  • وائر کاٹنے اور اسٹیپنگ مشین

لتیم آئن بیٹریاں کی مینوفیکچرنگ میں استعمال ہونے والی اشیا

فنانس بل کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ 25-2024 میں لتیم آئن بیٹریاں کی مینوفیکچرنگ میں استعمال ہونے والی مشینری اور آلات پر ٹیکس ختم کردیا۔ گزشتہ مالی میں بیشتر آلات پر 5 سے 20 فیصد تک کے ٹیکس لاگو کیے گئے تھے لیکن اب ان تمام مشینری اور آلات کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگئی۔

Budget 2024 25