Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اروشی روٹیلا کے بعد سونم باجوہ بھی نسیم شاہ کی مداح

سفید دل کے ایموجی کے ساتھ "بہت کیوٹ" قراردے دیا
اپ ڈیٹ 13 جون 2024 07:21pm

بھارتی اداکارہ اور ماڈل سونم باجوہ نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ریل شیئر کی ہے، جس میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک بچے کو ملاقات کے دوران روتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کلپ میں نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو چھوٹے مداح کے پاس پہنچتے اور آٹوگراف پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ نسیم شاہ نے بچے سے کہا کہ، میں بابر اعظم کا آٹو گراف بھی دے سکتا ہوں۔

کیا اداکارہ اسلام قبول کرنے والی ہیں؟ سناکشی کا آڈیو میسج لیک ہو گیا

بالی ووڈ اداکارہ سونم باجوہ نے نسیم شاہ کے ہمدردانہ طرز عمل کو سراہتے ہوئے اسے سفید دل کے ایموجی کے ساتھ ”بہت کیوٹ“ قرار دیا۔

پنجابی اداکارہ کی جانب سے پاکستانی کرکٹر کی مہربانی پر تعریف نے سرحد پار کے مداحوں اور میڈیا اداروں کی توجہ حاصل کرلی۔

چھوٹے مداح کے ساتھ نسیم شاہ کی میٹھی بات چیت کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے ، بہت سے لوگوں نے ان کی عاجزانہ فطرت اور اپنے مداحوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی صلاحیت کی تعریف کی ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle

bolly wood