Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت میچ کے دوران انوشکا شرما آپے سے باہر، غصے کے دوران ویڈیو وائرل

ویڈیو سوشل میڈیا صارف نے شئیر کر دی
شائع 13 جون 2024 09:58am
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب

پاکستان اور بھارت کے مابین 9 جون کو مقابلے نے جہاں عالمی توجہ حاصل کی تھی، وہیں کچھ ایسے مناظر بھی سامنے آئے ہیں جو کہ اب جا کر سامنے آ رہے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں موجود تھیں، کہ اسی دوران کو نامعلوم وجہ پر شدید غصہ دکھائی دی ہیں۔

انسٹاگرام صارف کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نامعلوم شخص کے ساتھ محو گفتگو ہیں۔

کوہلی اور انوشکا کےدوسرے بچے کی متوقع پیدائش، اے بی ڈی ولیئیرز نے بیان بدل لیا

وائرل ویڈیو میں اداکارہ نامعلوم شخص کو ’سناتے‘ ہوئے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دے رہی تھیں۔

ممکنہ طور پر انوشکا کو کچھ ناگوار گزرا جس کے باعث انہوں نے نامعلوم شخص کی توجہ اس جانب کرانے کی کوشش کی، جو انہیں ناگوار گزر رہی تھی۔

انوشکا نے ویرات کیلئے ورلڈ کپ فائنل میں کتنے کا جوڑا پہنا؟ قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

ویڈیو سیٹنگ ایریا کی جہاں انوشکا سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، تاہم اداکارہ کا غصے بھرا انداز اس جانب اشارہ کر رہا تھا کہ وہ شدید غصے میں ہیں۔

virat kohli

Anushka Sharma

Viral Video

PakvsUSA

angry