Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا اداکارہ اسلام قبول کرنے والی ہیں؟ سناکشی کا آڈیو میسج لیک ہو گیا

آڈیو میسج میں اداکارہ شادی کی دعوت دے رہی ہیں
شائع 13 جون 2024 09:31am
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا

حال ہی میں بھارتی اداکارہ سناکشی سنہا اور ظہیر اقبال سے متعلق خبر وائرل تھی، جس میں دونوں کی شادی چرچہ میں تھی، تاہم اب سناکشی سنہا کی آڈیو میسج سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق سناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی سے متعلق دعوت نامہ ریڈ اٹ پر وائرل ہے، جو کہ اداکارہ کی شادی کی تصدیق کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دعوت نامہ ڈیجیٹل طور پر بنایا گیا ہے یعنی کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے دعوت نامے کو سنا جا سکتا ہے، جس میں آڈیو ریکارڈنگ کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق اس وائس میسج میں کہا گیا ہے کہ ’میرے تمام جاسوس دوستوں اور خاندان والوں کے لیے، جو کہ اس پیج پر آئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ظہیر اقبال کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں کا جواب دے دیا

ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 سال سے ہم ساتھ رہ رہے ہیں، ہم نے کئی پر جوش، خوبصورت، مزاحیہ لمحات ایک ساتھ گزارے ہیں۔

تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا/ اسکرین شاٹ

جبکہ سناکشی کی جانب سے کہنا تھا کہ وہ لمحہ جہاں سے ہم ایک دوسرے کے مبینہ بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ ہوئے، ساتھ ہی ظہیر کی جانب سے کہنا تھا کہ اور اب ایک دوسرے کے مکمل اور آفیشل میاں اور بیوی بننے جا رہے ہیں۔

جبکہ دونوں کی آواز میں موجود اس وائس میسج میں کہنا تھا کہ ’بالآخر یہ خوشیاں آپ سب کی موجودگی میں مزید دوبالا ہو جائیں گی، 23 جون کو آئیں اور ہمیں جوائن کریں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک پوسٹر بھی شئیر کیا جا رہا ہے، جس میں لکھا ہے کہ میاں بیوی سے متعلق افواہ حقیقت ہے، بالآخر! ہم باقاعدہ طور پر کر رہے ہیں۔

جبکہ اسی پوسٹر میں سناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ برفیلے مقام پر خوشگوار موڈ میں ہیں، جبکہ کیو آر کوڈ بھی موجود ہے۔

ساتھ ہی ڈریسنگ کوڈ بھی مینشن کیا گیا ہے، جس کے مطابق فارمل اور روایتی لباس پہننے پر زور دیا گیا ہے، تاہم لال لباس پہننے سے منع کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ سے متعلق یہ افواہ بھی بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس کے مطابق شادی سے قبل اداکارہ اسلام قبول کر لیں گی، تاہم اس حوالے سے مصدقہ ذرائع کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

جبکہ اداکارہ کے قریبی ذرائع کی جانب سے بھی اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے سوناکشی اور ظہیر 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں ایک ساتھ کاسٹ کیے گئے تھے،اور خیال ہے کہ اسی فلم کے سیٹ پر وہ ایک دوسرے کے قریب آئے تھے۔

سوناکشی اور ظہیر قرب ظاہر کرنےسوناکشی اور ظہیر قرب ظاہر کرنے کے لیے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے ہمراہ اکثر تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں، بالخصوص سوناکشی کی سالگرہ پر ظہیر نے خصوصی برتھ ڈے پوسٹ لگائی تھی۔

ظہیر نے سوناکشی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، سوناکشی نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

ظہیر نے سوناکشی کے حالیہ پروجیکٹ کے بارے میں بھی اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ، جس میں ان کے لئے اپنی محبت اور سپورٹ کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے بھارتی میڈیا کی جانب سے سناکشی سنہا اور ان کے مبینہ بوائے فرینڈ اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی خبر سامنے آئی تھی جس کے مطابق دونوں 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

Bollywood actress

Wedding

Indian Media

Sonakshi Sinha

BOLLYWOOD NEWS

zaheer iqbal