Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہری سے ڈکیتی پر شارع فیصل تھانے کا عملہ معطل

وزیر داخلہ سندھ نے کراچی میں دیگر تھانوں کا دورہ بھی کیا
اپ ڈیٹ 13 جون 2024 09:27am
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے رات گئے کراچی کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا اور اس دوران شہری کی جانب سے ایف آئی آر نہ کاٹنے کی شکایت پر شارع فیصل تھانے کے عملے کو معطل کردیا۔

صوبائی وزیر داخلہ نے رات گئے شہر کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تھانے کے روزنامچہ چیک کیا اور وہاں موجود افسران سے بریفنگ لی۔

علاوہ ازیں انہوں نے تھانے آئے مختلف شہریوں سے ملاقات کی اور ان کی شکایات بھی سنیں۔ اس دوران شہری کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کیے جانے کی شکایت پر وزیر داخلہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

آئی جی سندھ کا تقرر، سندھ حکومت پھر وفاق کیخلاف بول اٹھی

ضیاء الحسن لنجار نے شاہراہ فیصل، سعودآباد اور ملیر سٹی تھانے کے ہیڈ محرر کی معطلی کے احکامات جاری کردیے اور ایس ایچ او ملیر سٹی اور سعودآباد کو وارننگ دی کیونکہ دونوں تھانوں میں روزنامچے موجود نہیں تھے۔

وزیر داخلہ نے پولیس کو شہریوں کی شکایت کے ازالے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی بغیر کسی تاخیر کے ایف آئی آر درج کی جائے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ تھانوں میں تمام اہلکار وردی میں موجود ہوں، ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، شہر کے تھانوں کے اچانک دورے کرتا رہوں گا۔

وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے سعود آباد، ملیر سٹی اور ماڈل کالونی تھانے کا بھی دورہ کیا، وزیر داخلہ نے تینوں تھانوں کے روزنامچے چیک کیے۔

علاوہ ازیں ضیاء الحسن لنجار نے پرائیویٹ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی باز پرس کی، وزیرداخلہ نے تھانے میں موجود افراد سے ملاقات کرکے ان کی شکایات سنیں اور پولیس کی جانب سے انصاف کی یقین دھانی کروائی، چیک باؤنس کی ایف آئی آر میں تاخیری حربے استعمال کیے جاتے ہیں، تھانے میں موجود مدعی نے وزیر داخلہ کو شکایت کی۔

karachi

interior minister sindh

zia ul hassan lanjar

zia lanjar

Visit to police stations