Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فہد مصطفی کےکم بیک ڈرامہ کا ٹیزر جاری

ڈرامہ سیریل میں ان کی معاون اداکارہ ہانیہ عامر ہیں
شائع 13 جون 2024 08:48am

فہد مصطفیٰ ایک انتہائی مشہور اور ملٹی ٹیلنٹڈ پاکستانی اداکار، میزبان اور پروڈیوسر ہیں۔انہوں نے کامیابی کے ساتھ پروڈکشن میں بھی قدم رکھا ہے۔ حال ہی میں ، اداکار دس سال بعد ٹیلی ویژن پر واپس آرہے ہیں۔ وہ اپنی ہوم پروڈکشن میں نظر آئیں گے۔ ڈرامہ سیریل میں فہد مصطفیٰ اپنی ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ نظر آئیں گے۔

حج کے موقع پر فوٹو شوٹ کرانا ندا اوریاسر کو بھاری پڑ گیا

فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر جلد ہی ”کبھی میں کبھی تم“ میں نظر آئیں گے۔ ڈرامہ سیریل ”کبھی میں کبھی تم“ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے۔ اس کی ہدایتکاری بدر محمود نے کی ہے، جو اس سے قبل چیک اور میں جیسے ڈراموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔ فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی آنے والے ڈرامے کے پروڈیوسر ہیں۔ یہ ڈرامہ بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی پریزنٹیشن ہے۔ نجی چینل کی جانب سے ڈرامہ سیریل کا ٹیزر 1 جاری کیا گیا ہے۔ رومانٹک ٹیزر میں ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ شامل ہیں۔

ٹی وی پر فہد مصطفیٰ کی واپسی پر مداح بہت پرجوش ہیں۔ دوسری جانب ہانیہ عامر کے مداح بھی بہت خوش ہیں، کیونکہ وہ ”مجھے پیار ہوا تھا“ کے بعد ٹی وی پر نظر آرہی ہیں۔ بہت سے لوگ فہد مصطفی ٰکی تعریف کر رہے ہیں۔ صرف چند لوگوں نے ڈرامے کے ٹیزر پر تنقید کی ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity