Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ ترکیہ، وزیر دفاع اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں

باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
شائع 13 جون 2024 12:13am

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ ترکیہ کے دوران میزبان ملک کے وزیر دفاع، کمانڈر جنرل اسٹاف، ترکیہ لینڈ فورسز کے کمانڈر، نیول کمانڈر اور ائیر فورس کے کمانڈرز سے ملاقاتیں کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ترک ایس ایس بی کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون بشمول سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں عسکری قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کو شاندار خدمات کے اعتراف میں لیجن آف میرٹ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

turkiye

Army Chief General Asim Munir

Chairman Joint Chiefs of Staff Committee of Pakistan