Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چئیرمین پی سی بی کی سرجری والی بات پر حارث رؤف نے کیا کہا؟

خیال رہے پاکستان کی شکست پر چئیرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے
شائع 12 جون 2024 10:34pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا چئیرمین پی سی بی کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا۔

خیال رہے چئیر مین پی سی بی سید محسن رضا نقوی کا بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست پر اہم بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ قومی ٹیم کو چھوٹی نہیں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

جس پر فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ٹیم متحد ہے، چیئرمین پی سی بی کی سرجری کی بات کا لڑکوں کو معلوم نہیں ہے۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی، لیکن افسوس نتائج ہمارے حق میں نہیں رہے۔

حارث رؤف امریکی پچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی پچز ڈبل پیس طرز کی ہیں،جس پر بلے بازوں کے لیے مشکل ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلوریڈا میں بارش سے متعلق بات کی جا رہی ہے، موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں میچ ہوا تو جیت کر آگے بڑھنا چاہیں گے۔

Haris Rauf

chairman pcb

t20 world cup 2024