Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجٹ 25-2024: پریمیم اسمارٹ فونز مزید مہنگے کردئے گئے

500 ڈالرز سے زیادہ اور کم قیمت والے فونز پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟
شائع 12 جون 2024 10:13pm

فنانس بل 2024 کے مطابق، اسمارٹ فون کی درآمدات کے ساتھ ساتھ ”آئی ایم ای آئی“(IMEI) رجسٹریشن پر سیلز ٹیکس اب قیمت کا 25 فیصد ہوگا۔ لیکن یہ ٹیکس ان تمام ہائی اینڈ اور پریمیم اسمارٹ فونز پر لاگو ہوگا جن کی قیمت 500 ڈالرز سے زیادہ ہے۔

تاہم، 25 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح صرف 500 ڈالرز سے زیادہ قیمت تک کے مکمل طور پر اسمبل شدہ اسمارٹ فونز پر لاگو ہوگی، جن ہینڈ سیٹس کو ابھی تک اسمبل یا جزوی طور پر اسمبل نہیں کیا گیا ان پر 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس جاری رہے گا، چاہے ان کی قیمت 18 فیصد شرح لاگو ہونے کی شرط سے زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔ یہی حال مقامی طور پر تیار کردہ اور سپلائیڈ اسمارٹ فونز کا ہے۔

کس گاڑی پر ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا

تنخواہ داروں پر ٹیکس میں اضافہ، ایک لاکھ والا اب صرف ساڑھے 92 ہزار گھر لے جائے گا

جہاں تک 500 ڈالرز سے کم قیمت والے موبائل فونز کا تعلق ہے تو فلیٹ 18 فیصد کی شرح مکمل طور پر تیار، جزوی طور پر اسمبل، اور مکمل طور پر غیراسیمبلڈ اسمارٹ فونز کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر فراہم کردہ ہینڈ سیٹس پر لاگو ہوگی، جس سے ریونیو میں 33 ارب روپے تک اضافہ متوقع ہے۔

Premium Smart Phones

Tax on Smart Phones