Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حج کے موقع پر فوٹو شوٹ کرانا ندا اوریاسر کو بھاری پڑ گیا

لگتا ہے یہ دونوں صرف فوٹو شوٹ کے لیے گئے ہیں، صارفین
شائع 12 جون 2024 09:17pm
تصویر/ ندایاسرآفیشل
تصویر/ ندایاسرآفیشل

مقبول پاکستانی اداکار جوڑی یاسر نواز اور ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سرخیوں کا حصہ بنے دکھائی دے رہے ہیں۔

معروف میزبان ندا یاسر اور ہدایتکار یاسر نواز ان دنوں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر سے لاکھوں عازمینِ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ رہے ہیں۔

انہیں خوش نصیبوں میں ندا یاسر اور انکے شوہر یاسر نواز بھی شامل ہیں مگر وہاں جا کر بھی وہ دونوں سوشل میڈیا پر متحرک نظر آرہے ہیں۔

میزبان ندا یاسر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر یاسر نواز کے ہمراہ تصاویر شئیر کیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔

صارفین کی جانب سے اداکار میاں بیوی کو مقدس ترین مقام پر تصاویر کھنچواتے دیکھ کر کہنا تھا کہ یہ دونوں وہاں صرف فوٹو شوٹ کے لیے گئے ہیں۔

ایک صارف نے دونوں سیلیبریٹیز کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس سفر پر موبائل فون کی اجازت ہی نہیں ہونی چاہیے۔

جبکہ دیگر صارفین نے ندا اور یاسر کو اس خوبصورت سفر کے موقع پر فوٹوشوٹ کرنے کے بجائے اللہ کی عبادت کرنے کا کہا۔

Makkah

Nida Yasir

Photoshoot

Hajj 2024

Yasir Nawaz