Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تنخواہ داروں پر 75 غیرتنخواہ دار طبقہ پر 150 ارب روپے کا بوجھ ڈالا گیا ہے، چیئرمین ایف بی آر

آئندہ سال 1800 ارب روپے کے ٹیکسزجمع کیے جائیں گے، چیئرمین ایف بی آر
اپ ڈیٹ 12 جون 2024 10:40pm

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے پوسٹ بجٹ بریفنگ میں کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے ہمارا ہدف 3800 ارب سے زائد ہدف ہوگا، ہم نے سیلز اور کسٹم میں ٹیکس چھوٹ ختم کی ہیں، آئندہ سال 1800 ارب روپے کے ٹیکسزجمع کیے جائیں گے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 400 سے 450 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 150 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم ہوئی۔

کس گاڑی پر ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر 75 ارب روپے کا ٹیکس بوجھ ڈالا گیا ہے، غیرتنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا بوجھ 150 ارب روپے کا ہوگا۔

زبیر ٹوانہ کا کہنا تھا کہ غیر منقولہ جائیداد پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے، پلاٹس اور کمرشل پراپرٹیز پر بھی ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپورٹس کو نارمل ٹیکس رجیم میں لایا جا رہا ہے، ریٹیلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو بڑھایا گیا ہے۔

Chairman FBR

Budget 2024 25

Tax on Salaried Person