Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بھانجے نے ماموں کو قتل کر دیا

تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کی وجہ سے پیش آیا۔
شائع 12 جون 2024 08:52pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بھانجے نے ماموں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق گھریلو جھگڑے پر بھانجے نے اپنے سگے ماموں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقتول کی شناخت مقبول احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس کی جانب سے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

firing

karachi