Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کس گاڑی پر ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا

ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی پر دی جانے والی رعایت ختم
اپ ڈیٹ 12 جون 2024 09:57pm

وفاقی حکومت نے ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم کردی ہے، چھوٹی بڑی تمام گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2013 میں ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی پر دی جانے والی رعایت ختم کردی۔

بجٹ 25-2024: انکم ٹیکس میں اضافہ، کتنی تنخواہ پر کتنے کٹیں گے؟

نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا فیصلہ

وزیرخزانہ کے مطابق مقامی طور پر ہائیبرڈ گاڑیوں کی تیاری شروع ہوچکی ہے جس کے باعث مقامی صنعت کو فروغ دینے کیلئے رعایت واپس لی جارہی ہے۔

فنانس بل کے مطابق 850 سی سی تک کی گاڑی پر 25 ہزار روپے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 850 سے 1000 سی سی گاڑیوں پر 40 ہزار روپے، 1000 سی سی 1300 سی سی تک پر 67 ہزار 500 روپے، 1300 سے 1800 سی سی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے ٹیکس لگانے کی تجویزدی گئی ہے۔

Budget 2024 25

Tax on Cars