Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

پی آئی اے سمیت اہم اداروں کی نجکاری کےعمل کو تیز کرنے کا اعلان

اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد لاہوراورکراچی ایئرپورٹس کی باری آئے گی
اپ ڈیٹ 12 جون 2024 09:54pm

حکومت نے پی آئی اے سمیت اہم اداروں کی نجکاری کےعمل کو تیز کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کی جانے والی بجٹ تقریر میں کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری حکومت کی اہم ترجیح ہے، پی آئی اے کے ساتھ دیگراداروں کی بھی نجکاری ہوگی۔

انہوں نے کاہ کہ روز ویلٹ ہوٹل، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اورفرسٹ ویمن بینک جیسے اداروں کی نجکاری میں بھی تیزی لائی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 12 کمپنیاں پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہارکرچکی ہیں، اگست 2024 کے پہلے ہفتے میں قومی ایئرلائن کی بولی لگائی جائے گی، ملک کے بڑے ہوائی اڈوں کو بھی آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق سب سے پہلے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری ہوگی، جس کے لیے پندرہ جولائی تک بولیاں وصول کی جائیں گی۔

لاہوراورکراچی ایئرپورٹس کی نجکاری کے عمل کا آغازچند ماہ بعد کیاجائےگا۔

Budget 2024 25