Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجٹ 25-2024: صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

پہلے مرحلے میں ملک کے بھر 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، وزیر خزانہ
شائع 12 جون 2024 07:25pm

وفاقی حکومت نے 18 ہزار 887 ارب روپے کا خسارہ بجٹ 25-2024 قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے، بجٹ میں جہاں کم سے کم تنخواہ میں اضافہ کیا گیا اور پنشن بڑائی گئی، وہیں صحافی برادی کیلئے بھی ایک خوشخبری سنادی گئی۔

حکومت نے صحافی برادری کیلئے ہیلتھ انشورنس اسکیم کا اعلان کیا ہے۔

موبائل فونز، سیمنٹ، جائیداد، ٹیکسٹائل سیگریٹ سمیت کئی اشیا مہنگی، لوہا اور اسکریپ سستا

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ شہباز شریف صاحب نے جب دوسری بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو اس کے بعد صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے انہوں نے ہیلتھ انشورنس کی بحالی کا حکم فرمایا، میں آج اپنے صحافی بھائیوں کو اسکیم بحالی کی خوشخبری سناتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ملک کے بھر 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 10 ہزار صحافہیوں اور میڈیا ورکرز کو صحت کا یہ بنیادی حق فراہم کریں گے۔

health insurance

Budget 2024 25

Media Workers and Journalists